تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

آئی ایس آئی کا ایک دھڑا طالبان کو افغانستان بھیج رہا ہے،مائیک مولن

جنگ نیوز -


واشنگٹن … امریکی سینٹرل کمانڈ کے ریٹائرڈ سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کا ایک دھڑا پاکستانی کے سرحدی علاقے سے امریکی فوجیوں پر حملے کیلئے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو افغانستان بھیج رہا ہے۔ امریکی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ریٹائرڈ سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ بعض معاملا ت میں امریکا کے آئی ایس آئی سے بہت مثبت تعلقات رہے ہیں اور امریکا نے آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر کئی مشترکہ آپریشن بھی کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتا اس وقت تک ان کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ دہشت گردی کیخلا ف جنگ میں امریکا کا شراکت دار ہے۔اس معاملے میں عوامی سطح پر آکر الزام تراشی کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستان نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مزید رابطوں کی ضرورت ہے،اپنے پارٹنر کوتنہا کرنے کی نہیں۔ پاکستان امریکی الزامات کی سختی سے تردید کرتاہے۔انہوں نے مائیک مولن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس نے جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.