3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:7
وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت آج توانائی کانفرنس ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت آج توانائی کانفرنس منعقد ہوگی، کانفرنس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکمت عملی وضع کی جائیگی،وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی توانائی کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے، کانفرنس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکمت عملی وضع کی جائیگی۔کانفرنس میں ملک میں جاری بجلی بحران،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سرکلرڈیٹ کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں ہفتے میں دو چھٹیوں کی تجویز پر حتمی فیصلے کا مکان ہے ،سیکریٹری پانی و بجلی امتیاز قاضی کا کہناہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ہائیڈرل ذرائع سے 2500 میگاواٹ کم بجلی پیداوار ہورہی ہے جس کے بجلی کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔