تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

مصر کی سیاسی جماعتوں کا پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
بیروت…جنگ نیوز… مصری سیاسی جماعتوں نے حسنی مبارک کے بعد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری سیاسی جماعتوں نے حسنی مبارک کے بعد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔34 سیاسی جماعتوں نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ عسکری کونسل کی جانب سے جن رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ خوش آئند ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت کو فوری طورپر ختم کیا جائے۔ مصر میں پارلیمانی انتخابات 18نومبر کو شیڈول ہیں۔ عسکری کونسل نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کسی بھی شہری پر فوجی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.