تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:29

ڈینگی نے 5 خواتین سمیت 9 افراد کی جان لے لی

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس سے آج 5 خواتین سمیت مزید 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، ڈینگی بخار کے باعث مرنے والوں کی تعداد لاہور میں 140جبکہ پنجاب میں 152 ہو گئی ہے۔ڈینگی وائرس نے لاہور میں مزید کئی زندگیاں نگل لیں۔ آج چمڑہ منڈی کی 35 سالہ فرحت،ٹاوٴن شپ کی 27 سالہ زبیریہ،گوجرانوالہ کی 26 سالہ شکیلہ، شاد باغ کا بیالیس سالہ صفدر خان،بند روڈ کی 60 سالہ رفاقت بی بی،نشتر کالونی کا 17 سالہ علی رضا،اور بند روڈ کا چودہ سالہ ارسلان ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گئے۔لاہور کے اسپتالوں میں تیز بخار میں مبتلا افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث مریضوں کے علاج میں انہیں مشکل پیش آ رہی ہے۔ جبکہ بجلی کی ٹرپنگ سے قیمتی مشینیں خراب ہو رہی ہیں۔ اگر صورت حال یہی رہی تو آپریشن تھیٹر بند کرنا پڑیں گے۔میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا ہے کہ ڈینگی کی ٹریننگ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سری لنکا، تھائی لینڈ اور سنگا پور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.