تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:55

کوئٹہ : اختر آبادمیں گاڑی پر فائرنگ ، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی

جنگ نیوز -


کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اختر آباد میں کوئٹہ سے دالبندین جانے والی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ،جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کوبولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.