تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45

بال ٹمپرنگ:عمر گل کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، الیسٹرکک

جنگ نیوز -


لندن…جنگ نیوز…انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹرکک نے پاکستانی فاسٹ بولرعمرگل کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ پر بال ٹمپرنگ کے الزامات کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرگل کے الزامات فضول ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں،اگرانہیں کوئی شکایت ہے تو انہیں آئی سی سی سے رابطہ کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیسٹرکک نے کہاکہ عمرگل کوبال ٹمپرنگ کے الزامات سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کے معاملات پرنظردوڑانی چاہئے، انگلش بولرزکبھی ایسی حرکات میں ملوث نہیں رہے جس سے کھیل کا حسن خراب ہو۔ انہوں نے کہاکہ وہ بھارت فتح کا عزم لیکر جارہے ہیں ، بھارت اپنی سرزمین پر سخت حریف ہے لیکن ہماری ٹیم بھر پور فارم میں ہے اور حالیہ سیریز میں فتح کے باعث ہمیں نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں یہاں اصل امتحان ہمارے بولرزکاہوگا، فتح کیلئے ہرکھلاڑی کومحنت کرنی ہوگی۔ انگلینڈکی ٹیم عالمی چمپئن بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قوانین کے تحت کھیلی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.