تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

موسم ٹھنڈاہونے پر ڈینگی مچھر مرناشروع ہوجائیں گے،محکمہ موسمیات

جنگ نیوز -


لاہور...لاہور میں جب تک موسم سرد اور درجہ حرارت دس سے پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ نہیں ہوتا شہریوں کو ڈینگی مچھرکاٹتے رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد اجمل شاد کے مطابق سردی آنے سے ڈینگی مچھر مرنا شروع ہو جائیں گے تاہم 15 نومبر تک پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 20 دنوں تک گرم موسم کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش میں کمی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گرم موسم کے باعث ڈینگی مچھر کے خاتمے کی کوششیں زیادہ کامیاب نہیں ہوں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.