تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:56

مسئلہ کشمیر کی آگ پورے علاقے کولپیٹ میں لے لے گی، فضل الرحمن

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلگتی آگ ہے، جس کا نوٹس نہ لیاگیاتویہ آگ پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرے۔ انہوں نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے چودہ سو خواتین کی عصمت ریزی کا اعتراف کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس پر معافی مانگی ہے حالانکہ انہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.