4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:56
کراچی: 7 افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرگرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی اور کلفٹن میں اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی 7 افراد کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلر ز کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ڈی آئی جی سی آئی ائے افتخار تارڑ کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے چھاپہ مار کر ایک ملزم یامین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ،کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم کے ساتھی فیصل عرف چم چم ،فیصل عرف کالو اور حسین کالا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔دوران تفتیش ملزم نے مذہبی جماعت کے 7 افراد کے قتل کاا عتراف کیا ہے ۔کلفٹن کے علاقے خیابان تنظیم میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ، ٹارگٹ کلر حسیب اکبر گرفتار،کر کے ایک ایٹ ایم ایم رائفل ،ایک رپیٹر،تین ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لی۔