4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:19
روس میں سڑکوں پر دوڑتا میوزیکل بینڈ
جنگ نیوز -
ماسکو…این جی ٹی...کسی میوزیکل کنسرٹ میں میوزک بینڈ کی جگہ اسٹیج پر ہوتی ہے تاہم روس میں تین من چلے نوجوا نوں کے ایک گروپ نے منفرد میوزیکل بینڈ تشکیل دے رکھا ہے۔ اس بینڈ کو اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لیے کسی مخصوص جگہ کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ تین پہیوں والی موٹر سائیکل پر موجود یہ بینڈ ہر جگہ اور ہر مقام پر اپنی موسیقی کی دھنیں بکھیرتا نظر آتا ہے جس پر ڈرم سے لے کرکی بورڈاور گٹار سمیت موسیقی کے تمام ضروری آلات موجود ہیں۔