تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:30

لندن اولمپکس کیلئے تیارکردہ ایتھیلیٹکس ٹریک کی نقاب کشائی

جنگ نیوز -


لندن...لندن میں اگلے سال ہونیوالے اولمپک گیمز کیلئے تیار کئے گئے ایتھلیٹکس ٹریک کی نقاب کشائی کر دی گئی، پہلے روز اولمپئنزکے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کو ٹریک پر دوڑنے کی اجازت دی گئی ۔میگا ایونٹ کیلئے تیارکردہ ٹریک کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، ٹریک کی نقاب کشائی کے موقع پر انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حکام کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر کھیل ہیو رابرٹسن بھی موجود تھے۔ افتتاحی روز نئے ٹریک پر اسکول کے بچوں اور ڈس ایبل ایتھلیٹس کو دوڑ کی اجازت دی گئی۔حکام کے مطابق اس وینیو پر ایتھلیٹس کو زیادہ تیز دوڑنے میں کافی مدد ملے گی، امید کی جارہی ہے کہ لندن اولپکس میں بیجنگ 2008 کے مقابلے میں زیادہ ورلڈ ریکارڈز قائم ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.