4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:19
بغیر چشموں والا دنیا کا پہلا تھری ڈی ٹیلی ویژن متعا ر ف
جنگ نیوز -
ٹوکیو...این جی ٹی…جا پان کی مشہو ر الیکٹرانک کمپنی (Toshiba)نے دنیا کا پہلا تھری ڈی ٹیلی ویژن متعا رف کروادیا ہے جسے بغیر مخصو ص چشموں کے دیکھا جا سکتا ہے۔Regza نامی یہ ٹی وی ٹو کیو میں جا ری ٹیکنا لو جی کی ایک نما ئش میں پیش کیا گیا جسے ریمو ٹ کنٹرول پر مو جو د صرف ایک بٹن دبا کر ٹو ڈی سے تھری ڈی ٹی وی میں تبدیل کر کے بغیر مخصو ص چشمے لگا ئے تھری ڈی ٹیکنا لو جی کے مزے لیے جا سکتے ہیں ۔ پچپن (55) انچ اسکرین کے اس ٹیلی ویژن کو دسمبر میں فر وخت کے لیے پیش کیا جا ئے گا جس کی قیمت گیا رہ ہزا ر ڈالر ہو گی ۔