4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
فیڈرل ٹینس چیمپئن شپ:جلیل خان،عابد اور عمران اگلے راؤنڈمیں
جنگ نیوز -
کراچی...نمبر دو سیڈ جلیل خان، نمبر چار سیڈ محمد عابد اور نمبر چھ سیڈ عمران شوکت نے کامیابی حاصل کرکے فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں جلیل خان نے گل حامد کو 6-2 اور 6-3 سے، عمثان رفیق نے عفران الہ خان کو 6-1 اور 6-2 سے، شاہد آفریدی نے حسن ریاض کو 6-3 اور 6-0 سے، عمران شوکت نے سعد ظفر کو 7-5 اور 6-1، شہزاد نے حسیب یعقوب کو 6-3 اور 6-4 سے، محمد عابد نے ہیرا عاشق کو اور تیمور محمود نے سدان الحق کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 5-7 اور 7-5 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جونیئر انڈر 18 کے پہلے راؤنڈ میں محمد عابد نے راجہ شاہد کو، مدیح عمیر نے محمد احمد کو، حافظ شیراز نے محمد احمد کو، سعد ظفر نے اسد الدین کو، فیضان خرم نے حسیب یعقوب کو، سمیر احمد نے سکندر اللہ کو، احمد بابر نے عمر خان کو اور ارحم نے واصل کلیم کو جبکہ انڈر 14 بوائز کے پہلے راؤنڈ میں ہاشم خان نے نوید ویلانی کو، حارث عرفان الحق نے صاحبزادہ کو شکست دیدی۔