4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
اے کے یو انٹریونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی روز
جنگ نیوز -
کراچی...اے کے یو انٹریونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آغا خان یونیورسٹی (گرین)، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ، ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی اور نسٹ یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی فٹ بال ٹیم کے نائب کپتان فیصل اقبال نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کر کیا۔اس موقع پر ریاض اکبر کنٹریکٹر، حنیف ایم شریف، قمر علی، منور خان، محمد نظام اور سجاد اکبر بھی موجود تھے۔ فیصل اقبال نے مسلسل ساتویں سال فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ریاض کنٹریکٹر کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے انتہا ٹیلنٹ ہے، ضرورت اس بات کا ہے کہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں، ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نئے کھلاڑی آگے آتے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔