تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:31

سانحہ اختر آباد کھلی بربریت ہے ،حامد موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی...قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اخترآبادکوئٹہ میں ہزارہ قبیلہ کے بے گناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنی کارروائی کوکھلی بربریت قراردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دشمن نے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی قسم کھارکھی ہے ،ایک عرصہ سے کراچی و بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے باور کرایا کہ جس طرح کراچی میں مختلف زبانوں،گروہوں اور مکاتب کو باہم دست و گریباں کرنے کی ناکام کوشش کی گئی بلوچستان میں بھی وہی کھیل دہرایا جا رہا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلوچستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی نوٹس کی اپیل کی ۔انہوں نے حکومت پربھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا،انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں ملک و قوم کی تقویت کا باعث بننے والی محب دین ووطن قوتوں کے موقف کو اجاگر کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.