تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:31

درپیش چیلنج سے نمٹنے کے کیلئے طلبہ متحد ہوں،اے پی ایم ایس او

جنگ نیوز -
حیدرآباد...بے شمارچیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ کو متحد ہوتے ہوئے ملک کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر ڈالنی ہوگی ،یہ بات اے پی ایم ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سید عدیل صفری نے حیدرآباد میں آل پاکستان متحدہ اسٹودڈینٹس آرگنائزیشن کے ذمہ دارن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اے پی ایم اس او کے مرکزی رکن امر قائمخانی،سیکٹر آرگنائزوسیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران اور یونٹ کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ آ پ تمام طلباء ذمہ داران نے تحریک کوتنظیمی فکر فراہم کرنا ہے۔تاکہ نئے طلبہ وطالبات کو قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ سے آگاہ کرسکیں تاکہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اپناکردار ادا کریں اور تعلیمی اداروں سے دہر ے طبقاتی تعلیمی نظام کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے آپ کارکنان پر یہ بھروسہ کیاہے کہ ملک کا مستقبل باشعور نوجوان طلبہ کے ہاتھ میں ہے ۔لہذا ہمیں قائد تحریک کی رہنمائی میں ملک کی تقدیر کو بدلنا ہوگا اور ملک کی بقاء وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔قبل ازیں امرقائمخانی نے کہاکہ ہم اایک ایسی طلبہ تنظیم کا حصہ ہیں جس نے اس ملک کی سیاست سے روایت شکنی کرتے ہوئے اس ملک کی 98فیصد مظلوم و محکوم قوم کی واحد نمائندہ جماعت کو جنم دیا ہے جو آج ملک کی 3بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ۔دریں اثناء 5اکتوبر 2011بروز بدھ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی سیکٹر کے تحت ڈینگی وائرس کی آگاہی سے متعلق آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں سیمنار کا انعقا د کیا جا رہا ہے ۔ جس میں رُکن رابطہ کمیٹی و سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاوہ ملک کے معززین ، نامور شخصیات اور اساتذہ کرام بھی شرکت کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.