تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:29

برطانوی شیڈو وزیرخارجہ کی صدرزرداری سے ملاقات

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے اور وہ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سنجیدہ جدوجہد میں مصروف ہے۔



یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں برطانوی شیڈو وزیر خارجہ ڈگلس الیگزینڈر سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن بھی موجود تھے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کو دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد سیکیورٹی، تجارت، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ صدر نے اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاشی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.