تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:56

اعصام اور بوپنا کل جاپان اوپن ٹینس میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے

جنگ نیوز -


ٹوکیو...پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کا پیئر جاپان اوپن ٹینس میں کل اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔اے ٹی پی جاپان اوپن میں پاک بھارت جوڑی ٹاپ سیڈ ہے ، اعصام الحق نے گزشتہ ہفتے روہن بوپنا کی عدم موجودگی میں الیور مراک کے ساتھ پیئر کرتے ہوئے تھائی لینڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا ، تاہم ڈیوس کپ میں شرکت کے بعد روہن بوپنا ایک مرتبہ پھر اعصام کے ساتھ ایکشن میں ہونگے۔ بدھ کو اعصام الحق اور روہن بوپنا جاپان اوپن کے پہلے میچ میں برازیلوی پیئر مارسیلو میلو اور برونو ساوریس سے مقابلہ کریں گے۔ اعصام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی فتوحات کے سفر کو جاری رکھیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.