4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:52
مسلم لیگ ق حکومت سے الگ نہیں ہو رہی،چوہدری شجاعت
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ، مسلم لیگ ق حکومت سے الگ نہیں ہو رہی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ق لیگ کے اراکین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔