4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:56
کنولا کے بیج کی قیمت دگنی، کاشت متاثر
جنگ نیوز -
کراچی...خوردنی تیل کے بیج کنولا کی کاشت کیلئے ساز گار موسم میں صرف 20 دن رہ گئے ہیں ، مگر بیج کی قلت کی وجہ سے قیمت دگنی ہوگئی ہے جس سے کاشت متاثر ہورہی ہے پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین برائے جنوبی پنجاب راوٴ اختر نے جیو نیوز کو بتایا کہ کنولا کی کاشت نومبر کے آخر تک کی جاتی ہے اور ان بیجوں کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی درآمد کرتی ہے، موجودہ سیزن کے آغاز سے بیجوں کی قلت تھی جس کی وجہ سے ان کی قیمت 1600 روپے فی بیگ سے بڑھ کر 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔راوٴ اختر کا کہنا تھا کہ کنولا کی بیجائی میں صرف 20 دن باقی رہ گئے ہیں اور اگرحکومت مداخلت کر کے بیجوں کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے تو تین سے چار لاکھ ایکٹر پر فصل کاشت ہوسکتی ہے جس سے خوردنی تیل کی درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 1 ارب91کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا تھا۔