تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:7

ساؤتھ ایشین بیچ گیمز کیلئے پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جنگ نیوز -


کراچی...ساؤتھ ایشین بیچ گیمز کیلئے پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان پہلا میچ آٹھ اکوتبر کو مالدیپ کیخلاف کھیلے گی۔ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد دس رکنی ویمنز نیٹ بال ٹیم کا انتخاب کیا گیا، ٹیم کی قیادت قراة العین کریں گی،دیگرکھلاڑیوں میں امامہ قادر،رومانہ امجد،عائشہ دلشاد،شریش نواز،روسلبا، شبانہ معین،حاجرہ خان اور ملیحہ شامل ہیں۔ساوٴتھ ایشین بیچ گیمز8سے 14اکتوبرتک سری لنکا کے شہر ہمبن توتا میں کھیلے جائیں گے جس میں ہینڈ بال،کبڈی اور باڈی بلڈنگ کے مقابلے بھی ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.