تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:45

شام کی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی

جنگ نیوز -


نیویارک ... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی،سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھی،جس میں شام میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی گئی تھی،اس قرارداد کو فرانس نے تیار کیا تھا،جس کی جرمنی،پرتگال،برطانیہ اور امریکا نے بھی حمایت کی تھی،قرارداد کے حق میں نو ووٹ آئے،روس اور چین نے اسے ویٹو کیا،جبکہ چار ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.