5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:45
امریکا:بیک وقت377 2 افراد نے ائیر گٹار بجاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
جنگ نیوز -
ہائی لینڈ…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرہائی لینڈ میں ہزاروں افراد نے ایک ساتھ ائیر گٹار بجاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ اس ایونٹ میں 2ہزار377افراد شریک تھے جنہوں نے گنیز کے نمائندے کی موجودگی میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ ان تمام افراد کی اس کاوش کو بیک وقت کئی افراد کے ائیر گٹار بجانے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ اعزازآسٹریلیا کے پاس تھا جہاں بیک وقت1ہزار883افراد نےء2009 میں ائیر گٹار بجاکر ریکارڈ قائم کیا تھا۔