تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:34

لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب حکومت کا کیس درست ہے،اعتزاز احسن

جنگ نیوز -


لاہور…پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کیس درست ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے بدنیتی کا الزام مناسب نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نسبت دوسرے صوبوں میں زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے،کراچی میں کنڈوں کا پیسہ بھی پنجاب ہی کو دینا پڑتا ہے،،آل پارٹیز کانفرنس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چودھری اعتزاز کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی قرار داد قابل عمل نظر نہیں آتی،،نہ ہی قرار دادوں سے ڈرون گرائے جاسکتے ہیں،،انہوں نے کہا کہ طالبان اپنی شرائط منوانا چاہتے ہیں مگر پاکستان طالبان یا القاعدہ کا نہیں،نہ ہی ان کا نظام چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.