5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:34
کوئٹہ میں سرچ آپریشن،70سے زائد افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے کلی اخترآبادمیں فائرنگ کے واقعہ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ چھاپوں کے دوران سترسے زائدافرادکوحراست میں لیاگیاہے۔پولیس کے ایک سیئنراہلکارنے جیونیوزکوبتایاکہ کلی اخترآبادمیں گزشتہ روزفائرنگ کے واقعہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں پولیس،ایف سی ،اوربلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کاگشت جاری ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اواورڈی ایس پی کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقے میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افرادکی آمدورفت کے اوقات میں پٹرولنگ کرتے رہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آئے جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کورنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سترسے زائدمشتبہ افرادکوسریاب روڈ،چکی شاہوانی، خروٹ آباد،ویسٹرن بائی پاس اوراسکے ملحقہ علاقوں سے گرفتارکرلیاجنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش جاری ہے۔