5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:34
لوڈشیڈنگ کے خلاف سرگودھا، بہاولپور اور فیصل آباد میں ہڑتال
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے مختلف شہروں میں تاجر تنظیموں کی اپیل پر بجلی کی کئی کئی گھنٹوں بندش کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔اس دوران سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے اور حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ سرگودھا میں 22تاجر تنظیموں کی اپیل پر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔کچہری بازار چوک میں تاجر تنظیموں نے احتجاجی دھرنا دیا،مختلف بازاروں کی تنظیموں نے الگ الگ احتجاجی جلوس نکالے،جلوس کے شرکا نے بیشترمقامات پر ٹائرجلا کر ٹریفک معطل کردی، تاجر تنظیموں نے ا علان کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مجبوراً حکومت کو بلوں کی ادائیگی روک دی جائیگی۔ بہاول اور بہاول نگر میں بھی تاجروں کی اپیل پر مکمل ہڑتال جاری ہے۔ تاجروں کی تنظیموں نے چوک بازار میں جمع کر ہو کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔مبارک پور،ہارون آباد،بھاول نگر،حاصل پور سمیت مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی ریلیں نکالی گئیں۔ فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کردی ۔اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ وہاڑی میں بجلی کی طو یل لو ڈ شیڈ نگ کے خلاف مر کزی انجمن تا جران کی اپیل پر ہڑ تال جاری ہے۔مظا ہرین نے مسجد با غ والی چو ک میں بجلی کے بل جلائے اور ٹا ئر جلا کر احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔