تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:57

جاپان : قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کیلئے تیرنے والے گھر

جنگ نیوز -


ٹوکیو…این جی ٹی…حال ہی میں جاپان میں ایک مقامی کمپنی نے قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کیلئے تیرنے والے گیند نما منفرد حفاظتی گھر متعارف کروائے ہیں۔ آبدوز سے متاثر ہو کر تیار کردہ ان نہ ڈوبنے والے گھروں کو فائبر گلاس سے تخلیق کیا گیا ہے جس میں پانی میں تیرنے اور خشکی میں ایک جگہ رُکے رہنے کی صلاحیت بھی مو جود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات جیسے سونامی، زلزلہ، سیلاب اور طوفان کے دوران ان تیرتے گیند نما گھروں میں سیلاب اور سونامی سے متاثرہ لوگ باحفاظت طریقے سے اپنی جان بچاسکتے ہیں۔ اس منفرد کارآمد ایجا دمیں ایک وقت میں چار افراد با آسانی بیٹھ کر اپنی جان محفوظ کر سکتے ہیں جس کے درمیان پکڑنے کیلئے ایک ڈنڈا بھی نصب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایک تیرتے گھر کی قیمت 4ہزار ڈالر ہے جسے عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.