تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:30

کراچی کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں معمول کی لوڈشیڈنگ شروع

جنگ نیوز -


کراچی…اضافی فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں اضافے کے بعد کراچی میں معمول کے مطابق رہائشی اور تجارتی علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا گیاہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر کے ای ایس سی کو اضافی فرنس آئل ملنے کے بعد شہر میں گزشتہ روز لوڈ شیڈنگ کا پرانا شیڈول بحال کردیا گیا۔جس کے بعد رہائشی علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے ای ایس سی کو 190مکعب ملین فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب شہر کے بعض علاقوں میں پی ایم ٹی کی خرابی اور مختلف فنی خرابیوں کے باعث بجلی کی فراہمی میں طویل تعطل کی اطلاعات بھی ہیں۔ان علاقوں میں نارتھ کراچی ،ملیر،لیاری،کریم آباد کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق متاثرہ علاقوں کی پی ایم ٹی جل گئی ہے اور علاقہ مکین کے ای ایس سی کے نادہندہ ہیں ۔ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ علاقہ مکینوں پر واضح کرچکی ہے کہ بلوں کی ادائیگی کی صورت میں پی ایم ٹی تبدیل کردی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.