5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:30
دپیکا کا رنبیر کی خاطر چھو ٹے نواب کے ساتھ ’ریس ٹو‘ میں کام سے انکار
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کی فلمی نگری میں فلم اسٹارز کے درمیان دشمنی ہو یا دوستی زیادہ عرصہ قائم نہیں رہتی، یہی وجہ ہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی خاطر چھوٹے نواب سیف علی خان کے ساتھ فلم ’ریس ٹو‘ میں جلوہ گر ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سیف پر رنبیر کپور کو ترجیح دینے کی وجہ دپیکا پڈوکون کا فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں کام کر نا ہے جس میں ان کے ہیرو رنبیر کپور ہوں گے۔ دپیکا نے ان دونوں فلموں کی بیک وقت شوٹنگ کے باعث ’ریس ٹو‘ کو رد کرتے ہوئے فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ یعنی رنبیر کپور کو منتخب کرلیا ہے۔ قطع تعلقات اور ایک طویل ناراضگی کے بعد بالآخر ہدایت کار ایان مکھرجی کی یہ فلم ان دونوں کو اسکرین پر ایک ساتھ لانے میں کا میاب ہو ہی گئی ہے۔