5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:57
یورو زون نے یونان کو قرضے کی نئی قسط فراہم کرنے کا فیصلہ موٴخرکر دیا
جنگ نیوز -
لگسمبرگ…جنگ نیوز…یورو زون نے یونان کو قرضے کی نئی قسط فراہم کرنے کا فیصلہ موٴخرکر دیا۔ یہا ں یوروزون کے وزرائے خزانہ کے منعقدہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ملک یونان کو ہنگامی قرضوں کی نئی قسط کی ادائیگی نومبر سے پہلے نہیں ہو سکے گی۔لگسمبرگ کے وزیر اعظم ڑاں کلود ینکر نے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ یہ قرض حاصل کرنے کے لیے یونان کو اپنا بچتی پروگرام پیش کرنا ہوگا۔دوسری طرف یونان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے یونان کو آٹھ ارب یوروزکی یہ قسط نومبر تک درکار ہے تاکہ وہ اپنے قرضے ادا کرسکے۔ایک دن قبل یونانی حکومت نے 2012ء کیلئے خسارے کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا تھا۔