تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:57

بھارت افغانستان کے ساتھ پارٹنر شپ کیلئے پرعزم ہے ایس ایم کرشنا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ساتھ پارٹنر شپ کیلئے پرعزم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے افغانستان میں کان کنی اور توانائی کے شعبے کو بھی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور وہ سلامتی اور تحفظ کے نکتہ نظر سے کابل کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.