5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45
سلمان خان اچھے اداکار کے ساتھ اچھے انسان ہیں، کترینہ کیف
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سلمان خان نے ان کی ہر موقع پر مدد کی ہے، آج وہ بالی ووڈ میں جس مقام پر ہیں وہ سلمان کی وجہ سے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ سلمان خان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں سب زیادہ خوف ایکسرسائز کرنے سے آتا ہے۔ اگر میرا بس چلے تو کبھی ایکسرسائز نہ کروں چونکہ بالی وڈ کی سٹار ہیروئین ہوں اسلئے مجبوری میں تھوڑی بہت ایکسر سائز کر لیتی ہوں تاکہ فٹ نظر آ سکوں۔