تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45

پریانکا چوپڑا اب گلوکاری اور نغمہ نگاری بھی کریں گی

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب گلوکاری اور نغمہ نگاری بھی کریں گی۔ پریانکا چوپڑا اداکاری کے بعد موسیقی میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں ان کے پہلے میوزک البم پر کام جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے اس البم میں نغموں کو آواز دینے کے ساتھ ساتھ وہ تمام نغموں کی شاعری کی ترتیب میں بھی حصہ ڈالیں گی۔ اس سلسلے میں وہ ہمہ وقت اپنے پاس ایک نوٹ بک بھی رکھتی ہیں جس میں مختلف جگہوں پر شاعری کو محفوظ کرتی ہیں۔ ایک بیان میں پریانکا کا کہنا ہے کہ انہیں صوفی شاعری سے بہت لگاوٴ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.