5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45
ویسٹ انڈیز کی کر کٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئی
جنگ نیوز -
ڈھاکہ…جنگ نیوز…ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے بدھ کو ڈھاکہ پہنچ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 11 اکتوبر کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو میرپور، دوسرا 15 اکتوبر کو میرپور جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 اکتوبر کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اکتوبر کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 اکتوبر سے دو نومبر تک میرپور میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت ڈیرن سیمی کریں گے۔