تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45

آصف سندھیلہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل آصف سندیلہ کو نیا ایڈمرل مقرر کئے جانے کا امکان ہے بری افواج کے موجودہ سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر ، جمعہ کو ریٹائر ہورہے ہیں، ان کی جگہ نئے تقرر کیلئے چار نام زیر غور تھے، ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے ان ناموں میں شامل وائس ایڈمرل آصف سندیلہ کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کا واضح امکان ہے، توقع ہے کہ اس تقرر کا باضابطہ اعلان آج کسی وقت ہوگا اور اس کے فوری بعد ان کی صدر مملکت سے ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.