5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:57
ننکانہ، طالبہ زیادتی کیس،ملزم شمروز کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ
جنگ نیوز -
لاہور…ننکانہ کی مقامی عدالت نے شاہ کوٹ طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شمروز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاننکانہ صاحب کے قصبے شاہکوٹ کی طالبہ صبا رائے سیزیادتی کے مرکزی ملزم شمروز کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک جاوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا ،،پولیس نے عدالت سے ملزم شمروز سے مزید تفتیش اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا ،عدالت نے ملزم کوتین روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔