5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:46
اعصام اور بوپنا کو جاپان اوپن کے پہلے ہی راوٴنڈ میں شکست
جنگ نیوز -
ٹوکیو…پاکستان کیاعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپننا پرمشتمل جوڑی جاپان اوپن ٹینس کے پہلے راوٴنڈ میں شکست کے بعدایونٹ سے باہرہوگئی۔جاپان اوپن میں پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپننا پرمشتمل جوڑی ٹاپ سیڈکی حیثیت سے شریک تھی،پہلے راوٴنڈمیں ان کامقابلہ برازیل کے مارسیلومیلواوربرونو سواریز سے تھا، برازیلین پیئرنے اعصام اورروہن کی جوڑی کواسٹریٹ سیٹس میں چھ چاراورچھ تین سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔