تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:19

امریکا نے ہرمشکل میں پاکستان کاساتھ دیا، کیمرون منٹر

جنگ نیوز -


لاہور...امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کا دوست ہے،جس نے ہرمشکل میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔پاکستان میں امریکی تعاون سے مختلف سماجی اور تعلیمی منصوبے جاری ہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔امریکی سفیر کیمرون منٹرنے ان خیالات کا اظہار لاہور میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے دورے کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کو کسی امریکی ادارے کی مدد کی ضرورت ہو تو امریکا بھرپور تعاون کرے گا۔کیمرون منٹر نے اس موقع پر زیر علاج بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کے والدین کے حوصلے کی تعریف کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.