5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:19
سابق انگلش فاسٹ بولر گراہم ڈلی مختصر علالت کے بعد چل بسے
جنگ نیوز -
لندن...انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر گراہم ڈلی مختصر علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے ۔گراہم ڈلی نے 1981 سے 1987 کے دوران انگلینڈ کیلئے اکتالیس ٹیسٹ اور چھتیس ایک روزہ میچز کھیلے۔ بدھ کی صبح انہیں طبیعت خراب ہونے کے بعد مقامی اسپتال لے جایاگیا ، جہاں وہ انتقال کرگئے ، ایک سو چھتیس ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے گراہم ڈلی کو ان کے دور کے تیز ترین بولرز میں شمار کیا جاتا تھا ، ان کے انتقال پر انگلش کرکٹ بورڈ ے افسوس کا اظہار کیا ہے۔