5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:19
اسپاٹ فکسنگ کیس،جیوری کے ارکان بیمار،سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
لندن...محمد آصف ، سلمان بٹ اور محمد عامر کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں لندن میں گزشتہ روز پہلے دن کی سماعت تو خیر سے مکمل ہو گئی تاہم آج دوسرے ہی روز میچ فکسنگ کی سماعت کرنیوالی جیوری کے2ارکان بیمارہوگئے ہیں جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی ،اس کیس کی سماعت کیلئے جیوری کے2نئے ارکان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوری کیلئے 2نئے ارکان کی تلاش تک سماعت ملتوی رہے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جو سماعت کا پہلا روزبھی تھا پابندی کا شکارپاکستانی کرکٹرزمحمدآصف اورسلمان بٹ وکلاء کے ہمراہ مقدمے کی کارروائی کیلئے پیش ہوئے وکلا نے جسٹس کک کے روبرو دلائل دئیے اس دوران بارہ رکنی جیوری نے حلف بھی اٹھایا۔