5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:57
پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈینگی کا مریض دم توڑ گیا
جنگ نیوز -
پشاور..پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جمیل کے مطابق جاں بحق ہونے والے 43 سالہ زرشاد خان کا تعلق پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ سے تھا۔ زرشاد خان کو بخار ہونے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے بعد ہی دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر جمیل کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈینگی کے پانچ مریض زیرعلاج ہیں جن کا تعلق پشاور، نوشہرہ، مردان اور خیبر ایجنسی سے ہے۔