5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47
افغان صدر کے قتل کی سازش ناکام، باڈی گارڈ سمیت6افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
کابل...افغانستان میں صدرحامد کرزئی کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کابل میں افغان جاسوس ادارے کے ترجمان کے مطابق صدر کرزئی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ان کے گارڈ اور 5دیگر افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لئے گئے ان افراد کا تعلق القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونیوالے یہ افراد خطرناک اور پڑھے لکھے تھے جن میں ٹیچرزاور طلبہ بھی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے روابط حاجی بلال نامی شخص سے تھے جوالقاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کا ممبر ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ان افراد کو ایک ہفتے قبل گرفتار کیا گیا اوریہ گروہ پچھلے ماہ صدر پر حملے کی تربیت بھی کررہا تھا۔ افغان وزارت داخلہ نے ان گرفتاریوں کو تصدیق بھی کردی ہے۔