تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47

امریکا نے مخالف نظریات کو شکست کیلئے عسکریت پسندوں کو بنایا،زرداری

جنگ نیوز -


اسلام آباد...صدر آصف زرداری نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی امن کے سینئر ایڈوائزر اسٹیفن جے ہیڈلے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جاری رکھے گا، چاہے حالات جیسے بھی ہوں،اسٹیفن جے ہیڈلے نے انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اقدامات کو سراہا۔اسٹیفن جے ہیڈلے نے ایوان صدر اسلام آباد میں صد آصف زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو زمینی حقائق کا بہتر پتہ ہے اس لیے عسکریت پسندوں کے خلاف بہتر طریقے سے لڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو ماضی میں امریکا نے اپنے مخالف نظریات کو شکست دینے کے لیے پیدا کیا تھا،اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندانہ ذہنیت کیخلاف جنگ طویل عمل ہے، موجودہ حالات میں اتحادیوں کے درمیان زیادہ مشاوت اور بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ پروفیسر برہان الدین ربانی کا قتل امن عمل کے لیے دھچکا ہے لیکن ان کی ہلاکت افغان عوام کو امن کے حصول سے نہیں روک سکتی۔ اسٹیفن ہیڈلے نے انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.