5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47
ازبک وزیردفاع کی جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی...سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر اور ازبکستان کے وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز السعود اور ازبکستان کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل بردیوکابل رائموچ نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور مختلف پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا۔