تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47

جنوبی وزیرستان ، قبائل اور انتظامیہ کا امن معاہدہ برقرار رکھنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
میران شاہ...جنوبی وزیرستان ایجنسی کے قبائلی جرگے اور پولیٹیکل انتظامیہ نے 2007 کے امن معاہدہ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور علماء پر مشتمل 120 رکنی جرگے نے پولیٹیکل انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گذشتہ روز ڈرون حملے کے بعد امن وامان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی ،قبائلی جرگہ دو روز بعد دوبارہ پولیٹیکل انتظامیہ سے ملاقات کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.