تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47

متاثرین سیلاب پرانے پانچ سو کے نوٹوں کی تبدیل سے بے خبر رہے

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ میں حالیہ سیلاب و بارش کے دوران بے گھر ہوجانے والے بیشتر متاثرین آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود پانچ سو روپے کے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے بے خبر رہے یا تبدیل نہ کرواسکے۔سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف علاقوں میں ہزاروں گھر زمین بوس ہوگئے اور لاکھوں افراد بے سروسامانی کے عالم میں اپنے علاقوں سے دور پناہ لینے پر مجبور ہوئے،کئی خاندان اپنی بیٹیوں کے بیاہ سمیت برے وقت کے لیے گھروں میں روپے بچاکر رکھے ہوئے تھے کہ اچانک حکومت نے پانچ سو روپے کے پرانے کرنسی نوٹ یکم اکتوبر سے ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد بہت سے لوگ موجودہ حالات کے باعث یا تو اس حکومتی اعلان سے بے خبر رہے یا انہیں پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کا وقت ہی نہ مل سکا،اب بھی سندھ کے بیشتر سیلاب و بارش متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے پاس پانچ سو روپے کے پرانے کرنسی نوٹ موجود ہیں جس کے باعث وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.