5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:45
پسندیدہ ملک قراردینے کیلئے پاک بھارت مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ، بھارت کی طرف سے پسندیدہ ملک قرار دینے یا منفی لسٹ کے تحت تجارت کے حوالے سے پیش رفت آئندہ ماہ سیکرٹری تجارت کے مذاکرات میں ہو سکتی ہے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزراء تجارت کے مذاکرات میں بھارت نے پسندیدہ ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اور بھارت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے مثبت اقدام اٹھائے جائینگے۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مثبت لسٹ کے ساتھ تجارت کو منفی لسٹ کے تحت کرنے یا پسندیدہ ملک قرار دینے کے معاملے پر تفصیلی بات چیت آئندہ ماہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت مذاکرات میں طے کی جائے گی تاہم کوئی بھی بڑا اقدام کرنے سے پہلے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دونوں ممالک تین سال کے اندر مجموعی تجارتی حجم چھ ارب ڈالر تک لے جاہیں گئے۔