تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:45

حکومت میں شامل ہوکر ملکی چیلنجز کا سامنا کیا جائے گا ،گورنر سندھ

جنگ نیوز -


کراچی...انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ،ایم کیو ایم نے حکومت میں ایک مرتبہ پھر حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے،اس بات کا اعلان گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا ،گورنر سندھ کا اس موقع پر کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے19اگست کو جن چیلنجز سے نمٹنے کی بات کی تھی متحدہ نے ان چیلنجز سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور متحدہ قومی مومنٹ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت میں شامل ہو کر سامنا کرے گی۔پیپلز پارٹی اور متحدہ کے مابین ہونے والے اس اہم اور بڑے فیصلے سے سندھ خصوصاً کراچی اور کراچی کے لوگوں کو یقینا فائدہ پہنچے گا کیوں کہ حکومت سے علیحدگی کے بعد کراچی کے حالات سب کے سامنے رہے اور مجموعی طور پر شدید نقصان کا باعث بنے۔انہوں نے آخر میں وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ ساتھ پیر مظہر الحق،وفاقی وزیر داخلہ،منظور وسان بابر اعوان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔اس قبل گورنر سندھ نے الطاف حسین ، صدر زرداری اور وزیراعظم سے رابطہ اور ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت سے متعلق آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.