5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
ایم کیو ایم دوبارہ حکومت میں شامل ہو گئی
اے آر وائی - پی پی ایم کیو ایم اختلافات ختم ہو گئے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ بن گئی ، ایم کیو ایم کے وزرا قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ذمہ داریاں آج سے ہی سنبھال لیں گے۔
کراچی میں گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو گئی ہے ۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ متحدہ چیلنجز سے نمنٹے میں حکومت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور اس کے وزرا اپنی ذمہ داریاں آج سے ہی سنبھال لیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں واپسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہے دونوں جماعتیں مل کر آئندہ الیکشن میں ساتھ لڑیں گی۔