تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:45

میاں اظہر کی شمولیت ،جلد فیصلہ ہو جائیگا لاہور کس کا ہے،عمران خان

جنگ نیوز -


لاہور...پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے دروازے ہر اس سیاست دان کے لئے کھلے ہیں جو کرپشن کے خلاف ہو اور اپنے اثاثے ظاہر کرے۔ عمران خان سابق گورنر میاں اظہر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میاں اظہر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے عمران کان کا کہنا تھا کہ جلد فیصلہ ہونے والا ہے کہ لاہور کس کا شہر ہے۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں کرپٹ لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اور کرپشن کا مقابلہ کرنے کے لئے ایماندار لوگوں کو آگے آناہے ۔اس موقع پر سابق گورنر پنجاب میاں اظہرنے لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب انہوں نے ایک سول آمر کیخلاف جہاد کیا تھا توسینکڑوں ساتھی ان کے ساتھ تھے اور آج یہی ساتھی ان کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔عمران خان کاکہناتھا کہ میاں اظہر کی شمولیت سے یہ فیصلہ ہوگیاہے کہ اب لاہورکس کا ہے ، پنجاب کس کا ہے اور پاکستان کس کاہے۔اس سے قبل عمران خان جب میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچے تو کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور عمران خان اور میاں اظہر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.